Saturday, October 24, 2020
Home Uncategorized انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے...

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے 2 مجرم بھائیوں کو عمر قید سنادی

Justiceانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے 2 مجرم بھائیوں کو عمر قید سنادی،اسسٹنٹ سیشن جج نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے مجرم کو7برس قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے سی ویو پر شہریوں کو لوٹنے والے 4 جعلی پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ دیدیا، تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبرایک نے اغوا برائے تاوان میں ملوث 2 بھائیوں کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید کی سزا سنائی ہے، استغاثہ کے مطابق مجرموں نے 8 جنوری 2011 کونیوٹاو¿ن کے علاقے سے 20 سالہ سعد قائم خانی اور22 سالہ شہریار کو اغوا کیا تھا مجرموں نے سعد قائم خانی کے اہل خانہ سے 2 کروڑ اور شہریارکے اہلخانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا 2 ماہ تک تاوان کی رقم پر معاملات ہوتے رہے۔
4 مارچ 2011 کو پولیس نے فور کے چورنگی سے دونوں اغوا کاروں حضور بخش اور حسین بخش کو گرفتار کیا اور انکی نشاندہی پر سرجانی میں چھاپہ مارا جہاں مجرموں کے تیسرے بھائی رسول بخش نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس مقابلے میں ملزم رسول بخش ہلاک جبکہ دونوں مغویوں کو بازیاب کیا کرالیا گیا تھا عدالت میں 2 گواہوں مدعی اور دونوں مغویوں نے مجرموں کو شناخت کیا موبائل فون کے ریکارڈ نے بھی استغاثہ کو جرم ثابت کرنے میں مدد دی فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں بھائیوں کو عمر قید کی سزا سنائی مجرموں کے خلاف تھانہ نیوٹاو¿ن میں مقدمہ درج تھا۔
دریں اثنا اسسٹنٹ سیشن جج شرقی ثروت سلطانہ نے اسلحہ ایکٹ کے مقدمے میں ملوث مجرم محمد عمر کو جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے مجرم کے خلاف تھانہ عزیز بھٹی میں زیر دفعہ 23A اسلحہ ایکٹ کا مقدمہ درج تھا ملزم کو دوران گشت پولیس نے گرفتار کرکے ٹی ٹی پستول اور 5 گولیاں برآمد کی تھیں۔
علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ممتاز سولنگی نے ساحل سمند ر پر شہریوں کو لوٹنے کے الزام میں گرفتار 4 جعلی پولیس اہلکاروں الطاف حسین، مزمل، اعجاز اور فقیر کو 19 ستمبر تک کے جسمانی ریمانڈ پر تھانہ درخشاں پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان نے گزشتہ روز ساحل سمندر سی ویو کی پارکنگ میں مدعی مقدمہ بلال اور دیگر شہریوں سے ہزاروں روپے لوٹ لیے تھے جس کے بعد علاقہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو حراست میں لیا دوران تحقیق انکشاف ہوا کہ چاروں جعلی پولیس اہلکار ہیں جوکہ پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ڈی آئی جی سی آئی اے کو ایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج مل گیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور 14 روز کےلئے قرنطینہ میں چلے جانے...

اسٹیل ٹائون میں پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی 10 گرفتار

کراچی، پولیس اسٹیل ٹائون میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون،10 افراد گردفتار،، پولیس کے مطابق گرفتار کرئے گئے افراد غیر...

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو کورونا ہوگیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، پولیس زرائع کے مطابق غلام نبی میمن نے جمعہ...

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...