Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں شاہ عبداللہ کے انتقال سے پاکستان اپنے محسن سے محروم ہوگیاہے،علامہ محمداحمدلدھیانوی

شاہ عبداللہ کے انتقال سے پاکستان اپنے محسن سے محروم ہوگیاہے،علامہ محمداحمدلدھیانوی

Ludhianviاہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے اسلام آبادمیں قائم سعودی سفارت خانہ میںخادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ کے انتقال پرملال پرتعزیتی کلمات درج کرتے ہوئے کہاکہ شاہ عبداللہ عالم اسلام کے عظیم رہنماءتھے،شاہ عبداللہ کے انتقال سے پاکستان اپنے محسن سے محروم ہوگیاہے،شاہ عبداللہ نے ہمیشہ پاکستان کو اپنا گھر سمجھا تھا،اور ہر دکھ کی گھڑی میں بڑے بھائی کا کردار اداکیاتھا،پاکستان کے لیے دی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ محبوب قائد انقلاب ﷺ کی گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے افسوس ہے جولوگ اپنے سیاسی قائد کیخلاف کوئی بات سننا گوارا نہیں کرتے ان کی طرف سے امت مسلمہ کے قائد ﷺ کی بدترین گستاخی پر کسی رد عمل کا نہ آنا شرمناک ہے تمام مسلم ممالک کو چاہئے کہ متفقہ لائحہ عمل بنا کر عالمی قانون سازی کروائیں جس کے بعد کسی کو گستاخی کرنے کی جرات نہ ہو ساتھ ساتھ گستاخ میگزین چارلی ہیبڈو بارہاں گستاخی کرچکا ہے اور اس گستاخی پر کسی شرمندگی کا قائل نہیں بلکہ بڑی ڈھٹائی کے ساتھ مکروہ عمل کو آزادی اظہار کا نام دیا جارہا ہے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا گستاخی کی حمایت میں بیان شرمنا ک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...