Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں حج ٹورز آپریٹرز پر کڑی نظر رکھی جائے ، چیئرمین تحریک عوام...

حج ٹورز آپریٹرز پر کڑی نظر رکھی جائے ، چیئرمین تحریک عوام اہلسنت محمد عاطف

hajjکراچی (محمد آصف)حکومت پاکستان کو چاہیے کہ جن ٹورز آپریٹر زکو رواں سال کوٹہ دیاہے ان پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ عازمین حج کو سعودی عرب میں مشکلات نہ اٹھانہ پڑے اور اگر کسی ٹورز آپریٹر کے خلاف کوئی ثبوت ملے تو ان کا کوٹہ ختم کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک عوام اہلسنت پاکستان کے چیئرمین محمد عاطف حاجی حنیف بلو نے منعقد اجلاس میں کیا انہاں نے کہا کہ بانی شہید محمد حنیف بلو کے وژن کو آگے بڑھایا جائے گا اور عازمین حج کے لئے گذشتہ کئی برسوں سے تحریک کی جانب سے تحائف و دیگر سہولیات کو مزید بڑھایا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عاطف حنیف بلو نے کہا کہ اس سال کچھ نئے ٹورز آپریٹرز کو پرائیویٹ حج کا کوٹہ دیا گیا ہے اور یہ اطلاع ہے کہ مذکورہ نئے ٹورز آپریٹرز ان کوٹے کو بازاروں میں فروخت کررہے ہیں اور اسے ٹھیلوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز نے پیکج کو اتنا مہنگا کردیاہے کہ وہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے اس لئے ایسے تمام افراد پر گہری نظر رکھی جائے اور الزام ثابت ہونے پر ان کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کو بلیک لسٹ قرار دیا جائے۔ اس موقع پر وفاقی و صوبائی مذہبی امور سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ حج کوٹے کی منصفانہ تقسیم اور حقیقی ٹورز آپریٹرز کو کوٹہ فراہم کرے، رواں سال سرکاری طور پر حج کے لئے جانے والے زائرین کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور فلائٹ شیڈول پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...