Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں نوجوان لڑکے لڑکیوں کوانقلاب کے نام پرڈانس کرنا کسی بھی صورت ملک...

نوجوان لڑکے لڑکیوں کوانقلاب کے نام پرڈانس کرنا کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔علامہ اورنگزیب فاروقی

aurangzaib-farooqiکراچی        دھونس اور دھمکی کی سیاست نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی دھرنے گہری سازش ہیں پہلے کہا تھا کہ ملک میں ایرانی انقلاب کی سازش ہو رہی ہے ایرانی طرز کا انقلاب لایا گیاتو شدید مزاحمت کریں گے ملکی حالات کشیدگی کی طرف بڑھ رہے ہیں آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار اہل سنت و الجماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا اورنگزیب فاروقی نے مرکزاہل سنت سے جاری بیان میں کیا

انہوں نے کہاکہ احتجاجی دھرنوں کے نام پرمیوزیکل شو منعقد کئے جارہے ہیں نوجوان لڑکے لڑکیوں کا اس انداز میں ڈانس کرنا کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہے پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھاانہوں نے کہاکہ طاہر القادری کی وجہ سے ملک میں انتشار پھیل رہاہے قادری کے مطالبے نہ صرف غیر آئینی بلکہ اشتعال انگیز بھی ہیں ہر محب وطن شہری قادری کی اشتعال انگیزیوں پر مضطرب ہے عورتوں اور بچوں کو قادری ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جو کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہیں ملین مارچ کا نام لے کر چند ہزار افراد کو جمع کرنے والے اخلاقی طور پر از خود اپنے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کر دیں عوام کے مسترد کر دینے کے بعد اخلاقی طور پر اب دھرنے وغیرہ کا جواز باقی نہیں رہا ملک شدید مشکلات کا شکار ہے

صوفی محمد کو انتہاپسند کہنے والے اب کیوںخاموش ہیںاس ناانصافی کے خلاف علماءاہل سنت قوم کی رہنمائی کریں غیرملکی ایجنڈا رکھنے والوں کی سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ عمران اور قادری کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیزیاں جاری ہیں پاکستان تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے فیصلہ کن گھڑیاں آچکی ہیں کسی جتھے کی بات تسلیم کی تو پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہو سکے گی کینیڈین شہری ملک میں افراتفری کا ذمہ دار ہے غیر ملکی ایجنڈا کسی صورت پورا ہونے نہیں دیں گے ملک میں لگے سرکس کے کسی تماشے کا حصہ نہیں ہیںوزیر اعظم پاکستان آئینی وزیراعظم ہیں کسی جتھے کے دباﺅ میں آکر استعفیٰ نہیں دینا چاہیئے پاکستان کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں پاکستانی قوم پہلے ہی اضطراب میں مبتلا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...

غصے میں عقل جاتی رہتی ہے

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جنگل کا حکمران چیتا، غصے میں آگیا، اُس نے تہیہ کر لیا کہ وہ اپنے مخالفوں...