Sunday, October 25, 2020
Home Trending فیصل رضاکارکنان کے قتل میں  ملوث ہے،ترجمان اہلسنت والجماعت

فیصل رضاکارکنان کے قتل میں  ملوث ہے،ترجمان اہلسنت والجماعت

faisal-raza-abdiکراچی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو دوہرے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔نجی چینل کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو دوہرے قتل کے الزام میں انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، فیصل رضا عابدی کے خلاف دوہرے قتل میں ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں، دونوں افراد کو گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے اور انہیں کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب ترجمان اہلسنت والجماعت کا کہنا ہے کہ فیصل رضا عابدی ہمارے کارکنان کے قتل میں ملوث ہے، فیصل رضا عابدی کو رہا کیا گیا تو وزیر اعلی سندھ کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ ترجمان اہلسنت والجماعت کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی کی رہائی کے لئے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ شب پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کر کے کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور پھر انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...