Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت میرے چہرے لوگوں کو پسند نہیں، آئندہ برس الیکشن نہیں لڑوں...

میرے چہرے لوگوں کو پسند نہیں، آئندہ برس الیکشن نہیں لڑوں گا، احمد شاہ

 ahmad Shahنومنتخب سیکریٹری آرٹس کونسل آف پاکستان محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ میرے چہرے لوگوں کو پسند نہیں اس لئے اب آئندہ برس الیکشن نہیں لڑوں گا، آرٹس کونسل آف پاکستان میرا دوسرا گھر ہے اس کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا لیکن اب میں سامنے نہیں بلکہ پیچھے رہ کر آرٹس کونسل کی رہنمائی کرنا چاہتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب آرٹس کونسل میں احمد شاہ ۔اعجاز فاروقی پینل کی کامیابی کی خوشی میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ملک میں انگوٹھا چھاپ لوگ اربوں روپے کما سکتے ہیں تو میرے لئے پیسے کمانا کوئی مشکل کام نہیں لیکن میرا ضمیر اس بات کی گواہی نہیں دیتا کہ میں فن وثقافت کے ادارے کو تنہا چھوڑ دﺅں ۔بچپن سے فن وثقافت کی سرگرمیوں میں سرگرم ہوں ، گذشتہ کئی برسوں سے اپنے بچوں اور گھرو الوں کا وقت آرٹس کونسل کو دے رہا ہوں اس بات کی تصدیق تو میرے دشمن بھی کریں گے ۔ آرٹس کونسل میں پیسے کمانے نہیں بلکہ فنون لطیفہ کی خدمت کا جذبہ لے کر کام کررہاہوں۔ انکا کہنا تھا کہ آج جو مقام آرٹس کونسل کو حاصل ہوا ہے دنیا بھر میں اسکی شناخت بنی ہے وہ میری اور میرے ساتھیوں کی محنت کا نتیجہ ہے ۔ میرے خلاف جس طرح کی الیکشن مہم چلائی گئی اس طرح کی مہم تو قومی سیاست میں بھی نہیں چلائی جاتی لیکن مجھے اس مہم سے کوئی اثر نہیں پڑا جس عہدے پر کام کررہا تھا اسی عہدے پر آج بھی ہوں ۔انکا کہنا تھا کہ دولت کی وجہ سے عزت نہیں کمائی جاسکتی عزت کمانے کےلئے انسان کو اپنی ذات اور کام سے بھی مخلص ہونا چاہیئے۔ اس موقع پر ممبران نے احمد شاہ کے الیکشن نا لڑنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کا فیصلہ ممبران کریں گے کہ آپ الیکشن لڑیں گے یا نہیں ۔آرٹس کونسل کو ابھی آپ کی بہت ضرورت ہے یہ کراچی کاواحد مرکز ہے جہاں بنا تفریق فنون لطیفہ کی خدمت ہورہی ہے ۔ اس موقع پر نو منتخب صدر پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، نائب صدر پروفیسر سحر انصاری، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر ہما میر،ممبران گورننگ باڈی منور سعید، حسینہ معین، قدسیہ اکبر، طلعت حسین،کاشف گرامی، اقبال لطیف ،سہیل احمد،سعادت حسن جعفری نے بھی خطاب کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...