Wednesday, October 21, 2020
Home کھیل کرکٹراحمد شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کرکٹراحمد شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Shahzad320x180سیلفی ماسٹر ۔ کرکٹراحمد شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ثنا مراد کو جیون ساتھی مان کر زندگی کی نئی اننگز کا آغازکردیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلےباز احمد شہزاد کی شادی کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں ساتھی کھلاڑیوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔ کولی شیروانی میں ملبوس بوم بوم آفریدی بھی باراتیوں میں شامل تھے۔ شاہدآفریدی نےگولڈن شیروانی زیب تن کئے احمد شہزاد کا ہوٹل پہنچنے پر استقبال کیا۔ سیلفی ماسٹر نے بھی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور شاہد آفریدی کے ساتھ شادی کی پہلی سیلفی بنا ڈالی۔ ہوٹل میں پہنچ کراحمد شہزاد نے میڈ یا کے نمائندوں کی شرکت پر برہمی کا اظہار کیا اور ان کے ہوٹل کے اندر آنے پر پابندی لگا دی ۔ رات دس بجے ہوٹل انتظامیہ نے لائٹس بند کر دیں جس کے بعد موبائل فون کی روشنی میں رخصتی کی تقریب ہوئی اور احمد شہزاد سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس اپنی دولہنیا کو لے کر گھر روانہ ہو گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...