Monday, January 25, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

ادارہ نورحق، سعید غنی کی سراج الحق سے ملاقات

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی ادارہ نور حق آمد، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، ذرائع کے مطابق سعید غنی نے ملاقات میں...

سندھ حکومت کا شاپنگ مالز مالکان کےلئے بڑا فیصلہ

 سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے بھر رات گئے تک تمام شاپنگ مالز کو کھلے رہنے کی اجازت، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے...

مراد علی شاہ اور علی زیدی کے وزیراعظم کو خطوط

جمعہ کے روز کراچی انسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے مابین ہونےوالی تلخ کلامی...

شہر بھر میں 24 گھنٹے کےلئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

آٹھ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک کھلے رہیں...

آرٹس کونسل میں ترقی کی مثال نہیں ملتی،احمدشاہ

ahmed-shahکراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدارتی امیدوار احمد شاہ نے کہا ہےکہ آرٹس کونسل میں گذشتہ سال ریکارڈ پروگرام منعقد کئے گئے اور گزشتہ 9 برسوں کے دوران آرٹس کونسل میں جو ترقی ہوئی اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ کراچی ملک بھر میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ افراد کا شہر ہے ہم نے آرٹس کونسل کو اس شہر کے شایان شان بنایا ہے ۔ ان شا اللہ آئندہ سال آرٹس کونسل میں گزشتہ برسوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی کیمپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے اراکین آرٹس کونسل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سی پی ایل سی کے سابق سربراہ احمد چنائے ۔ میمن فیڈریشن کے صدر عبدالعزیز میمن ۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ۔ سیکرٹری اے ایچ خانزادہ ۔ پی ایف یو جے کے مرکزی سیکرٹری جی ایم جمالی ۔ ممتاز شعراء مختلف ثقافتی؛ ادبی؛سماجی اور فنکاروں کی تنظیموں کے نمائندوں نے ملاقات کی اور آرٹس کونسل میں احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کی حمایت کا اعلان کیا ۔ فنون لطیفہ سے وابستہ افراد نے اس موقع پر کہا کہ آرٹس کونسل میں مزید ترقی کے لئے احمد شاہ پینل کی کامیابی ضروری ہے آرٹس کونسل نے تعمیری پروگرام کے حوالے سے نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں کراچی کا نام روشن کیا ہے ۔ آج ایک طرف کراچی میں خراب امن امان کے حوالے سے خبریں آتی ہیں وہاں آرٹس کونسل نے مثبت کاموں کے حوالے سے کراچی کا سافٹ امیج دنیا بھر میں اوجاگر کیا ہے جو ان حالات میں بہت بڑی کامیابی ہے اس موقع پر احمد شاہ نے کہا کہ کراچی آرٹس کونسل نے گزشتہ چند برسوں میں جو ترقی کی وہ دراصل کراچی کے دانشوروں،صحافیوں ۔آرٹسٹوں اور آرٹس کونسل کے ممبران کے اعتماد سے ممکن ہوئی اراکین کے اس بے پناہ اعتماد نے ہمارا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا آئندہ سال آرٹس کونسل میں ریکارڈ ترقیاتی کام اور نئے پروگرام شروع ہوں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat