Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں تھر میں انسانی جانوں کے ضیاع کی ذمہ دارسندھ حکومت ہے،احسان شیرازی

تھر میں انسانی جانوں کے ضیاع کی ذمہ دارسندھ حکومت ہے،احسان شیرازی

 MQM-PTIپاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاحسان شاہ شیرازی نے تھر پارکر میں انسانی اموات خصوصاً معصوم بچوں کی غذائی قلت کی وجہ سے ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تھر میں قحط سالی اور غذائی قلت سے انسانی جانوں کی ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سندھ کے غریب عوام کے ساتھ روا رکھے جانے والے ایک ایک ناانصافیوں کا حساب لے گی سندھ کے عوام کو اپنا غلام سمجھنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائےگا ایک طرف سندھ کے سہرا میں عوام بھوک سے مررہے ہیں اور سندھ کے حکمراں اپنی عیاشیوں میں مگن ہیں یہ بات تحریک انصاف کے رہنماءاحسان شاہ شیرازی نے اپنی رہائش گاہ شیرازی ہاﺅس ڈیفنس میں ضلع شرقی اور کورنگی سے آئے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماﺅں و کارکنان کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ غذائی قلت کے شکار بچوں سے تھر کے اسپتال بھرے ہوئے اور حکومت سندھ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں برائے نام تھر پارکر کے شہری علاقوں میں جاری ہے احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت سندھ سے کہا ہے کہ وہ لوٹ مار اور کرپشن کا بازار ختم کریں اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے سندھ کے تھری عوام کو موت کی وادی میں جانے سے بچائیں انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی عوام دشمن پالیسی کی وجہ سے انہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مسترد کردیں گے تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کارکنان سے کہاکہ وہ حکمرانوں کے ظلم و ستم کے خلاف عوام کو متحرک کریں اور تحریک انصاف اور چیئر مین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...