Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے ایڈز کی تشخیص صرف 15 منٹ میں

ایڈز کی تشخیص صرف 15 منٹ میں

aids hiv virus1واشنگٹن: امریکی ماہرین نے بغیر بیٹری چلنے والا ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جو صرف 15 منٹ میں ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص کرسکتا ہے۔ جرمن ویب سائیٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکا کی یونیورسٹی آف کولمبیا کے ماہرین نے ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جسے کسی بھی اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور دوسرے الیکٹرانک آلات کے ساتھ منسلک کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ڈونگل ڈیوائس میں پلاسٹک کے بنے ہوئے کلیکٹر پر اُنگلی سے خون کا قطرہ رکھا جاتا ہے، پھر اسمارٹ فون پر ایپلی کیشن کے ذریعے ڈونگل کا ایک بٹن دبانا ہوتا ہے۔ جس کے 15 منٹ بعد ہی ٹیسٹ کا نتیجہ اسمارٹ فون پرآجاتا ہے۔ ڈونگل ڈیوائس کے استعمال کی طرح اس کی قیمت بھی انتہائی کم یعنی محض 34 ڈالر ہے جبکہ اب تک ایچ آئی وی کی تشخیص کے لیے استعمال کئے جانے والے آلات کی لاگتی قیمت 18 ہزار ڈالر ہوتی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کا معاملہ، وزیراعظم کو بریف کرنے گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے

گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے،گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون...

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...

مسکن چورنگی ھماکہ،مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج

مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے کی ایف آئی آرگلشن اقبال تھانے میں درج کرلی گئی ہے، پولیس...

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...