Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

آرزو فاطمہ کے اغوا اور کم عمری کی شادی کے کیس کی سماعت

سٹی کورٹ میں آرزو فاطمہ کے اغوا اور کم عمری میں شادی کے کیس کی سماعت،  پولیس چالان...

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کاروائی، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی...

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

سر سبز شاداب کراچی مختصرڈاکومینٹری

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن، بختاور بھٹو کی منگنی آج، بلاول ہاؤس کراچی میں منگنی کی...

نقیب اللہ بے گناہ تھا،جعلی مقابلے میں مارا،ثنااللہ عباسی

sana-ullah-abbasiکراچی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ نقیب اللہ محسود بے گناہ تھا اور اسے جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا۔نجی چینل کے مطابق سہراب گوٹھ پر لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے دورے کے موقع پر عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی ٹیم نے 14 گھنٹوں میں ثابت کیا کہ مقابلہ جعلی تھا اور نقیب اللہ بے گناہ تھا،خیال رہے کہ 14 جنوری کو شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے جعلی پولیس مقابلہ کیا تھا، جس میں نقیب اللہ کے علاوہ مزید 3 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں ہے، نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ پولیس آپریشن کی وجہ سے امن و امان قائم ہوا لیکن پولیس میں کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی نے تحقیقاتی کمیٹی بنائی ہے اور بے گناہ کو انصاف ملے گا، ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں لیکن کوئی یہ توقع نہ کرے کہ کسی کا ساتھ دیں گے۔ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا ہمیں خدا کو جواب دینا ہے جبکہ اس سے پہلے یہاں عدالتوں اور افسران کو بھی دینا ہے، جو اس مقابلے میں ملوث ہے اس کا انجام پوری دنیا دیکھے گی اور ملوث عناصر کو ضرور سزا ملے گی۔

Open chat