Tuesday, October 27, 2020
Home Trending ایڈیشنل آئی جی لیگل علی شیرجاکھرانی کے بیٹے کی لاش برآمد

ایڈیشنل آئی جی لیگل علی شیرجاکھرانی کے بیٹے کی لاش برآمد

owaisjakhranڈاکس تھانے کی حدود میں سمندر سے ملنے والی لاش جسے اے آئی جی لیگل علی شیر جاکھرانی کے بیٹے اویس جکھرانی کے نام سے شناخت کرلیا گیا۔ اویس جکھرانی کو ان کے چھوٹے بھائی دانیال نے اپنے کزن ریاض احمد کے ہمراہ شناخت کیا۔ ریاض کے مطابق اویس جمعے کی شام گھر سے اسلام آباد اسلام آباد جانے کا کہہ کر نکلا تھا جس کے بعد گھر والے مطمئن تھے۔ اویس پاک بحریہ میں بھی ملازمت کرچکا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں وہ سی ایس ایس کی تیاری کے لیے اسلام آباد جارہا تھا۔ ریاض نے مزید بتایا کہ اویس کو ہر ممکن مقام پر تلاش کیا گیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، ہمیں کچھ نہیں معلوم کہ ان کے بھائی کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا۔

گزشتہ روز ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی، ٹیلی فون کرنے والے شخص نے اپنا نام نہیں بتایا لیکن اس نے کہا کہ ایدھی سرد خانے چلے جاو¿، اویس کی لاش وہاں ہے جس پر فوری طور پر وہ لوگ ایدھی سرد خانے پہنچے اور اویس کو شناخت کیا۔ ورثا لاش لے کر جیکب آباد جائیں گے، اویس 3 بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔

اہل خانہ سے جب سوال کیا گیا کہ انھوں نے پولیس کو اس کی گمشدگی سے متعلق کیوں آگاہ نہیں کیا تو انھوں نے کہا کہ انھیں اس پر بھروسہ تھا جس کی وجہ سے انھوں نے پولیس کو آگاہ ہی نہیں کیا، اہل خانہ لاش لے کر رات گئے جیکب آباد چلے گئے ، سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے نے بتایا کہ سی پی ایل سی کو بھی اغوا کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔ متوفی اویس جاکھرانی کے والد اے آئی جی انسپکشن علی شیر جاکھرانی ان دنوں خادم حج کی حیثیت سے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں، ان کی آج (منگل کو) وطن واپسی متوقع ہے۔ ایس ایچ او ڈاکس سجاد منگی کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم نہیںکرایا جس کی وجہ سے موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...