نیب گرفتاریوں میں حکومتی عمل دخل موجود نہیں، اعجاز شاہ

aijaz shaikhکراچی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نیب ایک آزاد اور خود مختارادارہ ہے، کسی کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے منتخب کیا، چیئرمین نیب کی تقرری میں عمران خان کا کوئی کردار نہیں، جس نے جو کیا وہ بھگتے گا، ہمارے ارکان بھی نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں، سیاستدانوں کی پکڑ دھکڑ پر میرا بس چلے تو نیب کو کہوں جلدی کرلیں، بندے زیادہ ہیں جنہیں گرفتار کرنا ہے مگر ابھی کم کو گرفتار کیا۔اعجاز شاہ کا کہنا تھا وزیراعظم ہمیشہ ملکی مفاد کی بات کرتے ہیں، عمران خان جتنا فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں کوئی نہیں کھیلا، ملکی پالیسی میں تبدیلی کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے، آصف زرداری نے خود کہا تھا ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں، تحریک انصاف کی حکومت میں ہر سطح پر تبدیلی آئی، 126 دن کے دھرنے پر رونق لگی رہی، 126 روز کا دھرنا کہنا آسان، کرنا مشکل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top