Friday, October 23, 2020
Home Trending ایک سال سے جاری آپریشن میں 2 ہزار 935 ملزمان کو گرفتار...

ایک سال سے جاری آپریشن میں 2 ہزار 935 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، سندھ رینجرز

Rangers operationرینجرز سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق رینجرز سندھ کی جانب سے گزشتہ سال 5 ستمبر 2013 کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر جرائم پیشہ ، دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کے خلاف شروع کیے جانے والے آپریشن کے دوران 5 ستمبر 2014 تک مجموعی طور پر 3 ہزار 5 سو 61 چھاپوں کے دوران 2 ہزار 935 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس میں 152 ٹارگٹ کلرز ، 225 بھتہ خور ، 28 اغوا برائے تاوان کے ملزمان جبکہ 12 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

رینجرز سندھ کے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک سال کے دوران 141 مقابلوں میں 197 دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کو موت کے گھاٹ اتارا جبکہ مقابلوں کے دوران 136 ملزمان کو گرفتار اور 32 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا، دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایک سال سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں رینجرز کے 16 افسران و جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 44 اہلکار زخمی ہوئے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف اقسام کے 5 ہزار 81 ہتھیار برآمد ہوئے جس میں مشین گنز ، سب مشین گنز ، لائٹ مشین گنز ، آر پی جی 7 راکٹس ، لانچرز ، دستی بم ، خودکش جیکٹس ، امپروائس ایکسپلوزیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے علاوہ مختلف اقسام کے ہتھیاروں کی ایک لاکھ 97 ہزار 897 گولیاں بھی برآمد کیں، رینجرز سندھ نے کراچی اولڈ ٹرمینل پر دہشت گردوں کے حملے میں مقابلے کے دوران دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...