کراچی ایئرپورٹ کے راستوں پر شدید ٹریفک کے باعث مسافروں اور عملے کو ایئرپورٹ پہنچنے میں دشواری کا سامنا۔ کراچی سے روانگی والی متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں جبکہ اندرون ملک پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فلائیٹس کے لئے وقت نکال کر رکھیں اور کال سینٹر 786 786 111 سے رابطے میں رہیں۔