Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں کاروبار سیاسی، مذہبی اور تجارتی تنظیمیں سیکوریٹی اداروں سے بھرپور تعاون کریں، عتیق...

سیاسی، مذہبی اور تجارتی تنظیمیں سیکوریٹی اداروں سے بھرپور تعاون کریں، عتیق میر

Ateeq Mirآل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کراچی میں یومِ عاشور کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پر سیکوریٹی اداروں کی کارکردگی کو بیمثال قرار دیا ہے، انھوں نے کہا کہ پوری تاجر برادری یومِ عاشور کے حساس ترین موقع پر بہترین انتظامات کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، کراچی میں سیکوریٹی کے فول پروف انتظامات کے باعث شرپسند دیگر شہروں کا رخ کرنے پر مجبور ہوگئے ، شہر میں عمدہ حفاظتی انتظامات کے باعث فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کے تمام منصوبے ناکام ہوگئے، انھوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، تمام فرقوں کے مابین رواداری اور اعتدال پسندی کا رویہ کراچی کی پہچان بن گئی ہے، قیامِ امن کیلئے تمام مسالک کی برادریوں نے شاندار کردار ادا کیا اور بعض مواقع پر بے مثال صبر و ضبط کا مظاہرہ کرکے عمدہ مثال پیش کی گئی، انھوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ کشیدگی کی سازش کی ناکامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک محنت اور تمام مسالک کی برادریوں کے مابین بھائی چارہ اور ہم آہنگی کا نتیجہ ہے جبکہ تاجر برادری نے قیامِ امن کیلئے عزاءداران کے جلوس کی نگرانی کرکے ذمے دارانہ کردار ادا کیا ہے، انھوں نے کہا کہ مستقبل میں مستقل بنیادوں پر فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کی روک تھام کے اقدامات کی ضرورت ہے جس کے تحت اہم مذہبی اجتماعات پر امن و امان قائم رکھنے کیلئے تمام مذہبی جماعتوں کے علماءاور عمائدین باہمی روابط کو فروغ دیں اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے ذات، پات، فرقہ بندی اور مذہبی تفریق ختم کردیں۔،

قبلِ ازیں عاشور سے دو روز قبل آل کراچی تاجر اتحاد کے ایک نمائیندہ وفد نے چیئرمین عتیق میر کی قیادت میں ایڈیشنل آئی جی سندھ شاہد حیات کے ہمراہ ایم اے جناح روڈ کی مارکیٹوں کے حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جس میں ایم اے جناح روڈ پر واقع مارکیٹوں کے نمائیندگان عارف قادری، محمد آصف، شیخ محمد عالم، سمیع اللہ خان ، سید شرافت علی، عمران پاروانی، رفیق جعفرانی، عرفان لللہ، بلال شیخ، میر عبدالحئی خان، زبیر علی خان، جنت گُل، عبدالقادر، دلشاد بخاری،شاکر فینسی،طارق ممتاز،رفیع احمد اور دیگر نے سیکوریٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اس موقع پر آئی جی سندھ نے تاجروں کو بتایا کہ انتظامی اداروں نے 2009کے بدترین سانحے کے پیشِ نظر مارکیٹوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے مﺅثر پلاننگ کی ہے، انھوں نے کہا کہ نامساعد حالات میں بھی پولیس اور رینجرز کے ذمے داران نے حفاظتی انتظامات کے تحت شب و روز محنت کرکے ممکنہ حد تک بہترین اور مﺅثر اقدامات کیئے ہیں، عتیق میر نے سیکوریٹی اداروں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی، مذہبی اور تجارتی تنظیموں کی ذمے داری ہے کہ وہ شہر کے امن کیلئے سیکوریٹی اداروں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنی قابلِ عمل اور عمدہ تجاویز و مشاورت سے ان کی کارکردگی میں بہتری لانے کی کوشش کریں، انھوں نے شہر میں اپنا اثر و رسوخ رکھنے والے تمام طبقات سے مﺅدبانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر کی ترقی، خوشحالی اور قیامِ امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...