Wednesday, December 2, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

اسٹیل ملز ملازمین کوبے روزگارنہیں ہونے دینگے، سعید غنی

 وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو بے روزگار کرنے کے سخت...

عزیر بلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا

لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ کے 3 قریبی ساتھیوں کے خلاف اہم پیش رفت، عدالت نےعزیربلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا سنادی، عبدالعزیز...

شہر قائد میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

شہر قائد میں موسم خشک، ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد ریکارڈ، کم سے کم درجہ 15.5 ڈگری اور زیادہ  سے زیادہ 33...

کراچی کےنجی و سرکاری ہسپتالوں میں 446 وینٹیلیٹرز موجود

کرونا وبا کی دوسری لہر، کراچی کےنجی و سرکاری ہسپتالوں میں 446 وینٹیلیٹرز موجود، 62 مریض وینٹیلیٹرز پر موجود، شہید محترمہ بےنظیر بھٹو ٹراما...

طلاق کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے،حافظ عاکف

akif-saeedکراچی امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان جیسے مسلمانوں کے معاشرے میں طلاق کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جوانتہائی تشویشناک ہے اور اس بات کا متقاضی ہے کہ اس پر مل بیٹھ کر غور کیا جائے کہ اس کا سدباب کس طرح ممکن ہے اور اگر ضرورت پڑے تو اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جا کر ضروری قانون سازی کی جائے تاکہ اس رحجان کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ جیسا کہ ایک خبر کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس معاملہ کو پارلیمنٹ تک لے جایا جا رہا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل بھی اس سلسلے میں اپنی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے پارلیمنٹ میں جائے گی جہاں تک بیک وقت تین طلاق پر سزا دینے کا تعلق ہے اس کی دور خلافت فاروقی میں مثال ملتی ہے۔ لہٰذا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔ تاہم کونسل کو چاہیے کہ ان سفارشات کو پہلے عوامی سطح پر مشتہر کرے۔

Open chat