Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

لانڈھی، بھینسوں کے باڑوں میں آتشزدگی

لانڈھی نمبر 4 کے قریب مویشیوں کے 3 باڑوں میں آگ لگ گئی، 3 بھینسیں ہلاک، آگ بجھانے...

ڈیفنس پولیس مقابلہ، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ جاری

ڈیفنس فیز 4 میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کی تفصیلات پولیس حکام نے جاری کردیں۔ ڈیفنس مقابلہ...

یہودوہنوداشتراک انتہائی تشویشناک ہے،حافظ عاکف

akif-saeedکراچی یہود و ہنود کا اشتراک مسلمانانِ پاکستان کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ بھارت پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میںکہی۔ اُنہوں نے کہا کہ بھاری بھر کم وفد کے ساتھ نیتن یاہو کا بھارت آنا اور وہاں چھ روز تک قیام کرنا ظاہر کرتا ہے کہ وہ عرب میں اپنے مخالفین کو بچھاڑنے کے بعد ایٹمی پاکستان کی طرف رخ کیے ہوئے ہیں اور وہ اس حوالہ سے بھارت کے ساتھ مل کر کوئی عملی کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اگرچہ پارلیمنٹ کے بارے میں ہمارے بعض سیاست دانوں نے غیر محتاط زبان استعمال کی ہے جو اُنہیں زیب نہیں دیتی تھی، لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس پارلیمنٹ کی کارکردگی کسی بھی سطح پر ایسی ہے کہ اُس کی ستائش کی جا سکے؟ اس پارلیمنٹ نے ختم نبوت کے حوالے سے مسلمانوں کے متفقہ موقف کو متنازع بنایا۔ حقوق نسواں بل پاس کر کے فحاشی اور عریانی کا راستہ ہموار کیا۔ ملک میں رائج اسلامی تعلیمات کو نصاب سے خارج کرنے کی کوشش کی۔ گزشتہ اکہتر سال میں اسلامی نظام کی طرف رتی بھر پیش رفت نہ کی۔ اُنہوں نے کہا کہ فرد ہو یا ادارہ ہمیشہ اپنی کارکردگی اور طرزعمل سے قابل تعظیم یا قابل نفرت سمجھا جاتا ہے۔

Open chat