Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

لانڈھی، بھینسوں کے باڑوں میں آتشزدگی

لانڈھی نمبر 4 کے قریب مویشیوں کے 3 باڑوں میں آگ لگ گئی، 3 بھینسیں ہلاک، آگ بجھانے...

ڈیفنس پولیس مقابلہ، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ جاری

ڈیفنس فیز 4 میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کی تفصیلات پولیس حکام نے جاری کردیں۔ ڈیفنس مقابلہ...

امریکی ڈرون حملےخود مختاری کیلئے چیلنج ہیں،حافظ عاکف

akif-saeedکراچی امریکی ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کو کھلا چیلنج ہیں۔یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ائیر چیف نے کہا تھا کہ ڈرون حملے اب برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ہم امریکی ڈرون مار گرائیں گے۔ لیکن حسبِ معمول ہم نے امریکی ڈرون گرانے کی بجائے صرف زبانی احتجاج پر اکتفا کیا۔ اُنہوں نے سوال کیا کہ اگر امریکہ اپنے صدر ٹرمپ کے ٹوئیٹ کے مطابق مزید آگے بڑھتا ہے تو کیا ہمارا رویہ معذرت خواہانہ ہی رہے گا۔ پنجاب اور کراچی میں پولیس کی جانب سے ماورائے عدالت قتل عام کے رحجان کی مذمت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ یہ ظلم ہے۔ کتنا ہی بڑا ملزم کیوں نہ ہو انتظامیہ کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے۔ صفائی کا موقع دئیے بغیر ماورائے عدالت قتل کر دینا انصاف کے تقاضوں کے سخت خلاف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلام حکمرانوں کو اس کی ہر گز اجازت نہیں دیتا۔ کسی بے گناہ کا سزا پانا کسی ملزم کے چھوٹ جانے سے بڑا جرم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا پورا نظام فرسودہ بلکہ مفلوج ہو چکا ہے۔ لہٰذا ہمارا فرض ہے کہ اسلام کا نظام عدل وقسط قائم کریں تاکہ انصاف سستا اور سب کے لیے ممکن ہو سکے۔

Open chat