شراب کی بندش کابل پیش نہ ہوپانا شرمناک ہے،عاکف

akif-saeedکراچی شراب کی مکمل بندش کا بل پیش نہ ہو سکنا افسوسناک ہی نہیں شرمناک بھی ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ ڈاکٹر رمیش کمار کی یہ بات بالکل درست ہے کہ مملکت ِ خداداد پاکستان میں مسلمان شراب کے استعمال کے لیے غیر مسلموں کا کندھا استعمال کرتے ہیں حالانکہ کسی مذہب میں بھی شراب حلال اور جائز نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ افسوس اِس بات پر ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے یک زبان ہو کر اِس بل کی مخالفت کی۔ اُنہوں نے ہاؤس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ ہرگز مسلمانوں کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے۔ امریکہ کا پاکستان اور سعودی عرب کو مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرانے پر تبصرہ کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ یہ اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹنے کے مصداق ہے۔ امریکہ خود نسلی اور مذہبی امتیاز کی بہت بڑی مثال ہے پھر یہ کہ کشمیر اور فلسطین میں بھارت اور اسرائیل مذہبی بنیادوں پر جس درندگی کا مظاہرہ کررہے ہیں وہ کیوں امریکہ کی آنکھوں سے اوجھل ہو گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ عالمی قوتیں خاص طور پر امریکہ اسلام فوبیا کا شکار ہو چکا ہے۔ مغرب کا سرمایہ دارانہ نظام اسلام سے خطرہ محسوس کرتا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ انسان کے ہاتھوں انسان کا بدترین استحصال کرنے والا یہ سرمایہ دارانہ نظام کسی وقت بھی اسلام کے عادلانہ نظام سے شکست سے دوچار ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top