ٹرمپ کااچانک اظہاردوستی خطرناک ہوسکتاہے،عاکف

akif-saeedکراچی امریکی صدر ٹرمپ کا اچانک پاکستان سے دوستی کا اظہار خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے آغاز میں ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی جبکہ اس سال کے آغاز میں دوبارہ دوستی کا اظہار کر ر ہاہے ۔بظاہر تو یہ تبدیلی جتنی بھی اچھی لگے مگر حقیقت میں یہ پاکستان کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ امریکہ کی تاریخ بتاتی ہے کہ اس کی دشمنی سے اس کی دوستی زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔ انہوں نے کرپشن کیسز میں JITکی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک پورا مافیا ہے جو پاکستانی قوم کے وسائل پر قبضہ کر چکا ہے اور اس میں بعض سیاسی جماعتوں ، قبضہ مافیا اور بیوروکریسی کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بددیانتی اور بدعنوانی سے پاک معاشرہ قائم کرنے کے لیے دینی سیاسی جماعتوں اور علمائے کرام کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا ۔ وہ عوام کو اس حوالے سے آگاہی دیں اور قبضہ و کرپشن مافیا کے خلاف عملی جدوجہد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج قبضہ مافیا اور کرپشن مافیا کے خلاف کریک ڈاؤں میں عوام اور دینی و سیاسی جماعتیں عدالتوں کے ساتھ کھڑی نہ ہوئیں تو یہ قوم اور ملک کے ساتھ زیادتی ہوگی اور پاکستان کبھی بھی مستحکم اور باوقار اسلامی ریاست میں تبدیل نہیں ہو سکے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top