Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے تحت سولر پاور واٹر پراجیکٹ پر کام کاآغاز...

الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے تحت سولر پاور واٹر پراجیکٹ پر کام کاآغاز کر دیا گیا

Al-Khidmat Picture 6-2-2015کراچی ، سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے تحت سولر پاور واٹر پراجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا گیا ،ابتدائی طور پر تھر پارکر کے 10مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے ، منصوبے پر کام صدر الخدمت سندھ ڈاکٹر سیدتبسم جعفری کی نگرانی میں ہوگا ۔ گزشتہ روز مٹھی تھرپاکر کے دورہ کے موقع پر الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اعجازاللہ خان نے پراجیکٹ کے مجوزہ مقامات کا دورہ کیا ‘اس موقع پر انہوں نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن تھرپارکر میں پانی اور صحت کی سنگین صورت حال کے پیش نظرجدوجہد کررہی ہے۔ مذکورہ مقامات پرپراجیکٹ مکمل ہوتے ہی مزید سولر پاور واٹر پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صاف پانی بنیادی ضرورت ہے اور الخدمت فاﺅنڈیشن کو اس کا احساس ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی یہاں پہلے ہی 1,500 سے زائد پانی کی اسکیمیں کام کررہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پانی کی موٹریں سولر پاور سے چلنے کے باعث بجلی کی بچت ممکن ہوگی اور پانی کی سہولت سے مٹھی تھرپارکر کے کثیر لوگ استفادہ کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...