Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے الخدمت خواتین نے 30 لاکھ روپے کی امدادی داکٹر حفیظ الرحمن کے...

الخدمت خواتین نے 30 لاکھ روپے کی امدادی داکٹر حفیظ الرحمن کے حوالے کردیا

     Alkhidmat foundationالخدمت خواتین نے 30 لاکھ روپے کا امدادی چیک الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کے حوالے کردیا‘ الخدمت خواتین کی جانب سے نگراں نویدہ انیس نے یہ چیک ونٹر پیکیج اور تھر میں جاری منصوبوں کی مد میں ان کے حوالے کیا۔ قبل ازیں گزشتہ روزالخدمت فاﺅنڈیشن سب آفس میں الخدمت خواتین کے وفد نے ڈاکٹر حفیظ الرحمن سے ملاقات کی اورملک بھر میں جاری الخدمت خواتین کی خدمات سے انہیں آگاہ کیا‘ اس موقع پر انجینئرعبدالعزیز اور ڈائریکٹر ایڈمن راشد قریشی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اپنی گفتگو میں کہا کہ الخدمت خواتین نے خلق ِ خدا کی خدمت کے لیے بھرپور انداز میں کام کیا‘ ملک بھر میں الخدمت خواتین کا نیٹ ورک موجود ہے جو اپنے دائرہ کار میں خود مختار انداز سے خدمات انجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ الخدمت خواتین نے زلزلہ‘ سیلاب سمیت قوم پر آنے والی ہر مشکل میں ساتھ دیا ہے اور اب بھی ان کی کوشش ہے کہ متاثرین کی مدد کریں خواہ وہ کسی علاقے‘ کسی شہر میں کیوں نہ ہوں۔ الخدمت خواتین نے آئی ڈی پیز کے لیے بھی امداد بھیجی اور اب متاثرین اور مستحقین کے لیے ونٹر پیکج کے تحت سامان کی ترسیل میں معاونت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت خواتین کا جذبہ قابل قدر ہے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن متاثرین سیلاب‘ زلزلہ‘ آئی ڈی پیز کے لیے تاحال خدمات میں مصروف ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اسی لگن سے رضا الٰہی کے حصول میں مصروف رہیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی مسکن دھماکا, جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

کراچی: گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قريب عمارت میں دھماکے کا ايک اور زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جس کے...

سندھ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا سے متعلق اپنے وڈیو بیان مین کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران...

نیب نے سندھ حکومت کو 224 ملین سے زائد کی رقم حوالے کر دی

چئیرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے...

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...