Tuesday, October 20, 2020
Home Trending فکس اٹ کے بانی کا آج سے بھوک ہڑتال کا اعلان

فکس اٹ کے بانی کا آج سے بھوک ہڑتال کا اعلان

alamgirکراچی، فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے کراچی کے لئے مختص ترقیاتی فنڈ استعمال نہ کرنے پر سندھ حکومت کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ۔سٹی کورٹ کراچی میں فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان ٹریفک میں خلل ڈالنے کے مقدمہ میں پیش ہوئے، پیشی کے بعد میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں ترقیاتی کاموں کے لیےفنڈ کا اعلان کیا تھا وہ کہا ہے نئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نےاسپتالوں کے لیے بھی فنڈ مختص کیا بتایا جائے وہ کہاں استعمال کیا گیا ساتھ ہی انہوں نے سندھ حکومت کو جگانے کے لئے آج تین بجے سے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیااس سے قبل گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی فکس اٹ کی نئی مہم ہمارا ٹیکس ہمارا روڈ کا آغاز کرتے ہوئے انہوں کہا کہ ہم سائیں سرکار کو جگانے نکلے ہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے یونیورسٹی روڈ بنانے کا وعدہ کیا تھااس سے قبل سندھ کے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نےنوے کروڑ روپے کا وعدہ کیا لیکن کچھ نہیں ہوا اگر وزیراعلٰی سندھ اس موضوع پر نہیں جاگے تو تمام چوراہوں اور شاہراہوں پر ان کے پتلے لٹکائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم یہ اس لئے کر رہے ہیں کہ بد قسمتی سے اپوزیشن کا کردار کوئی ادا نہیں کررہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...