سہراب گوٹھ سے الاۤصف اسکوائر کی طرف جاتے ہوئے ندی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے نوجوان کی عمر 20 سال ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔