Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے الدعوۃ سسٹم آف اسکول کے تحت سالانہ مقابلوں کا انعقاد

الدعوۃ سسٹم آف اسکول کے تحت سالانہ مقابلوں کا انعقاد

taqwaکراچی، الدعوة سسٹم آف اسکولز کے تحت کراچی میں بزم ادب کے سالانہ مقابلوں کا انعقاد تقویٰ آڈیٹوریم گلشن اقبال میں کیا گیا۔ جس میں ٹائمز اور تقویٰ ماڈل اسکولز کے کرچی میں قائم 12 کیمپس سے طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔ طلبہ نے اردو اور انگریزی تقاریر، حسن قرات کے مقابلوں کے علاوہ اصلاحی خاکے اور ٹیبلو بھی پیش کیے۔ بزم ادب کے سالانہ مقابلوں میں عمر کے لحاظ سے بچوں کے گروپس بنائے گئے تھے۔11سال سے زائد عمر کی طالبات کے مابین بزم ادب کے مقابلے گلشن کیمپس کے گرلز سیکشن میں علیحدہ منعقد کیے گئے۔ مقابلہ حسن قراة میں حورین، ماریہ، عاشر زین اور بسمہ نے اول پوزیشن جبکہ جازم، اریبہ خلیل، منیبہ اور وجاہت نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اردو تقاریر میں زین، عبداللہ اسلام، ولید اور لاریب نے اول جبکہ صغی، مسفرہ اور حوریہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انگلش تقاریر کے مقابلوں میں منال، ثوبان، احمد امتیاز اور افراءاول جبکہ عدیل، عائشہ اور فاطمہ شفیق نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ نظم کے مقابلوں میں فاطمہ، حازم، شاھیق اور مریم نے اول جبکہ حفصہ، فاطمہ سعید، اویس اور مریم منیب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہر کرنے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈ اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ مقابلوں میں منصفین کے فرائض الدعوة اسکولز اندرون سندھ کے ڈائریکٹر عقیل احمد لغاری اور انسائیٹ اسکول کراچی کے پرنسپل عالمگیر حسین نے سرانجام دیے۔ تقریب میں تقویٰ اسکولز کراچی کے ڈائریکٹر زاہد عمران، ٹائمز اسکولز کراچی کے ڈائریکٹر فیصل شہزاد سمیت دیگر اسکولز کے پرنسپلز و اساتذہ بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر فیصل شہزاد اور زاہد عمران نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ملک و قوم کے معمار ہیں، امت کی رہنمائی کے لیے خود کو تیار کریں۔ حصول علم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر توجہ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ الدعوة سسٹم آف اسکولز کا مقصد طلبہ و طالبات کو عصری و دینی علوم سے حقیقی معنوں میں روشناس کرانا ہے۔ ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے ہی طلبہ میں شعور کی پختگی اور حصول علم کا جذبہ پیدا کیا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...