پاکستان جنوبی افریقا سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار اب تک ورلڈ ریکارڈ 132 ٹیسٹ میچوں میں اپمائرنگ کرچکے ہیں جبکہ وہ پہلی بار کراچی میں پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ سپروائز کریں گے۔ انہوں نے 2003 میں ڈھاکہ میں بطور ٹیسٹ اپمائر کیریئر شروع کیا تھا۔
اپمائر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ 17 سال بعد وہ لمحہ بھی آگیا ہے کہ اپنے ملک میں کھیلے جانے والے کسی ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کا موقع مل رہا ہے، یہ جذباتی لمحہ ہوگا۔