Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے پاکستان ناچ گانے کیلئے نہیں نظام مصطفیٰ کیلئے بناتھا،مفتی عبدالعلیم

پاکستان ناچ گانے کیلئے نہیں نظام مصطفیٰ کیلئے بناتھا،مفتی عبدالعلیم

29-10-2016کراچی ہمارے بزرگوں نے پاکستان ناچ گانے کے لئے نہیں نظام مصطفیٰﷺ کے لئے بنایاتھا،ملک میں نظام مصطفیٰﷺ کے نفاذکے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،وقت آگیاہے بانیان پاکستان کی اولادیں اور اس ملک کے سواداعظم اہلسنّت وجماعت بیدارہوجائیں،جمعیت علماء پاکستان ملک میں نظام مصطفیٰﷺ نافذکرکے دم لے گی، ملعونہ آسیہ کوفی الفورپھانسی پر لٹکایاجائے۔یہ باتیں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر مفتی محمدعبدالعلیم قادری نے دارالعلوم قادریہ سبحانیہ شاہ فیصل کالونی میںتحریک پاکستان کے رہنماپیر طریقت حضرت باباعبدالسبحان قادری ؒکے عرس مبارک اور دستارفضیلت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، جلسے سے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے چیئرمین علامہ ڈاکٹرمحمداشرف آصف جلالی، جے یوپی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شبیر ابوطالب، صوبائی صدرعلامہ سید عقیل انجم قادری، مولانافیض الہادی قادری،جماعت اہلسنّت پاکستان کے رہنما پیر سید احمدعلی شاہ سیفی،تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان سندھ کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ نذیراحمدجان نعیمی، علامہ قاضی احمد نورانی،قاری ادریس قاضی، امین سلمان آدم جی،پیر عبدالقادر شیرازی، صاحبزادہ فضل عظیم قادری، مولانااشرف گورمانی، مولانارفیع الرحمان نورانی ،نسیم احمد خاں غوری، حافظ شاہداللہ نورانی ودیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ عالم اسلام کے معروف ثناء خواں الحاج ساجد قادری ، آصف عطاری، اکرم سلطانی ودیگر نے ہدیہء نعت ومنقبت پیش کیا۔تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے چیئرمین ڈاکٹراشرف آصف جلالی نے اپنے خطاب میں کہاکہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل آخرت میں نجات کاذریعہ ہے دینی تعلیمات سے دوری کے سبب آج ہم اخلاقی پستی اور معاشرتی زوال کے شکار ہیں ،نوجوان نسل تیزی کے ساتھ دینی اقداروشعائر سے دور ہوتی جارہی ہے ایسے میں مدارس کے فارغ التحصیل طلباء کادم غنیمت ہے جواپنی عملی زندگی میں فروغ علم دین اور اصلاح معاشرہ کی کاوشیں بروئے کارلارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...