Friday, October 23, 2020
Home Trending پی ٹی آئی کراچی کی تنظیم کو بلدیاتی الیکشن اور جنرل الیکشن...

پی ٹی آئی کراچی کی تنظیم کو بلدیاتی الیکشن اور جنرل الیکشن کے لیے منظم کیا جائے گا، علی زیدی

ali zaidiپاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ پارٹی صوبائی سیکرٹریٹ ”انصاف ہاﺅس“ کو پارٹی کے لیے ایک مضبوط تنظیمی ادارہ بنایا جائے گا اور ممبر سازی مہم کو الیکٹرانک سطح پر منظم کرنے کا ارادہ ہے اور کارکنان کے لیے ایسا سازگار ماحول پیدا کرنے کیا جائے گا جس میں تمام کارکنان کو برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کیے جائینگے۔ یہ باتیں انہوں نے میڈیا سیل کراچی میں کراچی ریجن کے عہدیداران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ اجلاس میں تحریک انصاف کراچی ریجن کے جنرل سیکرٹری عزیز اللہ خان آفریدی، سینئر نائب صدر ثمر علی خان ، اسرار عباسی، سعدیہ آغا، احسن جبار، ارسلان گھمن، دوا خان صابر، توثیق علی ہوتی ، دعا زبیر ، امجد جاہ، محمد جاوید ، ڈاکٹر سنجے اور دیگر بھی موجو د تھے۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ کراچی کی تنظیم کو بلدیاتی الیکشن اور جنرل الیکشن کے لیے تیار کیا جائے گا ، یوسیز ، ٹاﺅنز ، ڈسٹرکٹ، کنٹومنٹس، صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر لڑنے کے لیے بھی تربیت دی جائے گی اور تحریک انصاف کراچی ریجن کی تنظیم کو پوری پارٹی کے لیے ایک مثال بنانے کی کوشش کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا کوئی ارادہ نہیں کراچی سے انٹرا پارٹی الیکشن لڑوں لیکن اس الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کے تمام ممکن اقدامات کروائے جائینگے اور اگر پارٹی قیادت کی خواہش ہوئی کہ میں کراچی سے الیکشن لڑوں تو میں 3ماہ پہلے ہی اپنا استعفیٰ دے دونگاتاکہ الیکشن کے تمام عمل کو صاف و شفاف بنایا جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...