Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں پانی کے بحران کی ذمہ دار پی پی کے ساتھ ایم کیو...

پانی کے بحران کی ذمہ دار پی پی کے ساتھ ایم کیو ایم بھی ہے،علی زیدی

Ali Zaidiکراچی ، تحریک انصاف کے تحت ہفتے کو کراچی میں پانی کے بحران کے خلاف سیفی کالج نارتھ ناظم آباد پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ، جن پر پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے نعرے درج تھے ۔ مظاہرے سے پی ٹی آئی کراچی ریجن کے صدر علی زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پانی کے بحران کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کے ساتھ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم )بھی ہے ۔ ایم کیو ایم ماضی میں سندھ حکومت اور بلدیاتی حکومت کا حصہ رہی ہے ۔ کراچی کے شہری سوال کرتے ہیں کہ اب ایم کیو ایم کو احتجاج کا خیال کیوں آیا ہے ۔ یہ احتجاج دراصل عوام کے لےے نہیں بلکہ بلدیاتی انتخابات کے لئے عوامی رابطہ مہم کا حصہ ہے ۔ اب کیوں کہ بلدیاتی انتخابات قریب ہیں ۔ اس لےے ایم کیو ایم کو خیال آ گیا ہے کہ عوام سے ووٹ مانگنے کے لےے ان کے مسائل پر احتجاج کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ 2006ءمیں کراچی میں پانی کے بحران کے حل کے لےے K-4 منصوبہ شروع ہونا تھا لیکن دونوں جماعتوں کی نااہلی کی وجہ سے یہ منصوبہ تاحال التواءکا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ میں بڑی تعداد میں ایم کیو ایم کے کارکنان ملازمین ہیں ، جو گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ۔ کراچی میں جو پانی موجود ہے ، اس کو عوام تک پہنچانے کے بجائے پانی مافیا کو فروخت کیا جا رہا ہے ، جس میں واٹر بورڈ ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خاموش نہیں بیٹھے گی ۔ ہم پانی کے بحران کے حل کے لےے بھرپور عوامی احتجاج جاری رکھیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...