Tuesday, October 27, 2020
Home Trending پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے نام پر ہمیشہ قوم کو بے وقوف...

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے نام پر ہمیشہ قوم کو بے وقوف بنایا ہے، علی زیدی

pti-stamp-picکراچی ،پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے آرگنائزر علی زید ی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے نام پر ہمیشہ قوم کو بے وقوف بنایا ہے۔ان کی کرپٹ اور نا اہل قیادت نے ہمیشہ بھٹو کے نام پر قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔اور گزشتہ 7سالوں سے تو پیپلز پارٹی نے کرپشن کی انتہا کردی ہے اور قومی دولت کولوٹنا اپنا منشور بنا لیا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے ضلع ملیر کے دورے کے موقع پرملیر ضلع کونسل میں عوامی اتحاد کے رہنما جام عبدالکریم، مجاہد جوکھیواور دیگر رہنما سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ضلع ملیر کے آرگنائزر عنایت خٹک، ڈاکٹرفاروق بنگش، نوید کلمتی ، معیز بلوچ ، طارق بلوچ، اسد شبیر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔علی زیدی نے مزید کہا کہ ملیر ضلع کونسل میں پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والی عوامی اتحاد اور تحریک انصاف ساتھ مل کر پیپلز پارٹی کو زبر دست شکست دیں گے۔کیونکہ عوام مزید کھوکھلے اور جھوٹے نعروںسے متاثر نہیں ہوں گے۔گزشتہ 7سال سے صوبہ سندھ میں اقتدار پر قابض پیپلز پارٹی نے لوٹ ماراور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔دونوں رہنماﺅں نے بلدیاتی انتخابات میں ساتھ چلنے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔علی زیدی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے امیدوار بلے کے نشان پر انتخاب لڑیں گے۔ غریب اور متوسط طبقے کے لوگ ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اور اپنے بہتر مستقبل کےلئے چیئر مین عمران خان کے نمائندوں کو ووٹ دے کر انہیں کامیاب کروائیں ۔تحریک انصاف مظلوموں کے آواز بن کر ضلع ملیر کی ایک ایک گوٹھ اور ایک ایک گلی میں پیپلز پارٹی کے مقابلہ کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...