Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

زائد فیسیں لینے والے اسکولوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تمام اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ...

محکمہ داخلہ سندہ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا

سندہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر، محکمہ داخلہ سندہ نے نیا حکم نامہ...

گھر کی دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک

کورنگی میں پی این ٹی کالونی کے قریب زیر تعمیر گھر کی دیوار گر گئی، گھر کی دیوار...

خداداد کالونی ،گودام کی بالائی منزل پر آتشزدگی

خداداد کالونی میں گودام کی بالائی منزل میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی گاڑیاں روانہ، ریسکیو ذرائع...

پی پی رہنما اور سابق صوبائی وزیر علی نواز شاہ کو بدعنوانی کیس میں 5 سال قید کی سزا

ali nawaz shah1کراچی: احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر علی نواز شاہ کو بدعنوانی کیس میں 5 سال قید کی سزا سنادی۔ نجی ٹی وی کے مطابق علی نواز شاہ، خادم علی شاہ اور امتیازعلی شاہ پر زمینوں کی خرید و فروخت کے دوران سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ احتساب عدالت نے زمینوں کی خرید و فروخت میں کرپشن ثابت ہونے پر علی نواز شاہ کو 5سال، پی پی کے رہنما خادم علی شاہ کو 4 اور امتیاز علی شاہ کو 3 سال قید کی سزا سنادی۔ دوسری جانب ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ علی نواز شاہ، خادم علی شاہ اور امتیازعلی شاہ ضمانت پر تھے تاہم عدالتی فیصلہ آنے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ علی نواز شاہ پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کسانوں سے سستے داموں زمین خریدی اور اسے سرکار کو مہنگے داموں فروخت کی۔
Open chat