وزیرتعلیم کی پرچے آؤٹ ہونے پر تحقیقاتی کمیشن بنانیکی سفارش

Cheating-in-exams کراچی، صوبائی  وزیرتعلیم سردارعلی شاہ نے پرچے آؤٹ ہونے پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کی سفارش کردی  ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو خط کے ذریعے اس حوالے سے انکوائری کمیشن تشکیل دے کرپرچے آؤٹ ہونے کے معاملے کی غیرجانبدار تحقیقات کی سفارش کردی، سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ریاض الدین احمد اپنی عدم دلچسپی کے سبب سندھ میں امتحانات کے بہتر اور شفاف انعقاد کے لیے اپناکردارادا کرنے سے تاحال قاصر ہیں ان کی جانب سے انٹربورڈ کراچی میں بے ضابطگیوں کے پے درپے واقعات سامنے آنے کے باوجود ان معاملات پر کوئی تحقیقات ہی نہیں کی گئی۔    واضح  رہے  کہ  تعلیمی بورڈزکاکنٹرول گورنرسندھ سے وزیراعلیٰ کے منتقل ہونے کے بعد یہ پہلاموقع ہے جب متعلقہ سیکرٹری کی جانب سے چیئرمین بورڈز کو بلا کر امتحانات کے انعقادکے حوالے سے اجلاس کیاگیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top