ایڈمن سوسائٹی میں الخدمت ہیلپ سینٹر کا افتتاح

6-3-2018cکراچی کراچی ایڈمن سوسائٹی میں جماعت اسلامی کے تحت الخدمت ہیلپ سینٹر کا آغاز ہوگیا ۔جمشید ٹاؤن کی یوسی 12کے ناظم سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اور جماعت اسلامی کے رہنما جنید مکاتی نے الخدمت ہیلپ سینٹر کا افتتاح کیا ۔ تقریب میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس اقدام کو سراہا ۔الخدمت ہیلپ سینٹر کے تحت علاقہ مکینوں کے لئے واکر،بیساکھی ،ویل چیئر ،کموڈ چیئر کا انتظام کیا گیا ہے یہ تمام سہولیات بلامعاوضہ دستیاب ہوں گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ الخدمت میت سروس بھی شروع کی گئی ہے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسی چیئرمین جنید مکاتی نے کہا کہ جماعت اسلامی فلاحی سرگرمیوں میں نمایاں مقام اور بے لوث جذبہ کے تحت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کے جذبہ کے تحت کراچی ایڈمن سوسائٹی کے رہائشیوں کے لئے الخدمت ہیلپ سینٹر کا قیام عمل میں آیا ہے جس کے تحت مکینوں کو مفت خدمات فراہم کی جائیں گی ۔ جنیدمکاتی نے بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کے اعلیٰ حکام جمشید ٹاؤن اورکراچی ایڈمن سوسائٹی کےشہریوں کو تحفظ کی فراہمی کے لئے سود منڈ اقدامات بروئے کار لائیں اورپولیس کے محکمے کو سیاسی اثر ازسوخ سے پاک کرنے کے لئے عملی اقدامات کئےجائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کی وارداتوں نے شہریوں کو عدم تحفظ کاشکار بنادیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top