Monday, November 23, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خداداد کالونی ،گودام کی بالائی منزل پر آتشزدگی

خداداد کالونی میں گودام کی بالائی منزل میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی گاڑیاں روانہ، ریسکیو ذرائع...

نکاسی کی 936 میں سے781شکایات کا ازالہ کردیا،واٹربورڈ

واٹربورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں سے موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی 700سے زائد شکایات کا ازالہ...

ریسٹورنٹس میں ان ڈورڈائننگ پر پابندی عائد

ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد، کمشنر کراچی نے ریسٹورنٹس کے حوالے سے تمام ڈپٹی...

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری، کنٹونمنٹ بورڈ نے سی ویو پر تین کلو میٹر...

نگراں الخدمت خواتین نویدہ انیس کا مٹھی اسپتال کا دورہ

alkhidmatالخدمت خواتین کی نگراں نویدہ انیس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھرپارکر کا دورہ کیا اور الخدمت خواتین کے تحت کنویں کی کھدائی کے کام کا آغاز کیاگیا جب کہ وہ مٹھی اسپتال بھی گئیں جہاں انہوں نے مریض بچوں کی عیادت کی اور بطور تحائف ان میں مختلف اشیا تقسیم کیں۔ بعدازاں انہوں نے زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر (MCHC) کا دورہ کیا اور تعمیرات معائنہ کیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہیں اسپتال کی تعمیرات اوراب تک ہونے والے کاموں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع اسسٹنٹ سیکریٹری و سیکریٹری تھر ڈیولپمنٹ پروگرام اعجاز اللہ خان ،شہناز اقبال، ناصرہ الیاس ،فریدہ جمیل ،عائشہ سعد ، سبحان اللہ سمیجوویگر ذمہ داران بھی موجود تھے،پر نویدہ انیس نے اپنی گفتگو میںکہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن اور الخدمت خواتین تھرپارکر کے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور یہاں بڑے پیمانے پر کام جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی تھر کی بہت خدمت کی آئندہ بھی کریںگے۔ رضا الٰہی کے حصول کے لیے جس قدر ممکن ہوسکتا ہے ہم خدمت کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن تھر میں صاف پانی سمیت دیگر منصوبوں پر کام کررہی ہے اور وہاں جاری سیکڑوں منصوبوں سے بڑی تعداد میں لوگ استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ الخدمت خواتین اس مشن میں الخدمت فاﺅنڈیشن کے ساتھ ہے اور منصوبوں میں ہر ممکن مدد کرے گی۔
a

Open chat