Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے چیئریٹی آسٹریلیانے امدادی چیک الخدمت کے سپردکردیا

چیئریٹی آسٹریلیانے امدادی چیک الخدمت کے سپردکردیا

13-10-2016-aکراچی چیئریٹی آسٹریلیاانٹرنیشنل نے25یتیم بچوں کی کفالت کیلئے امدادی چیک الخدمت کے حوالے کر دیا ،امدادی چیک چیئر یٹی آسٹریلیا انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر رانا وجا ہت علی نے گزشتہ روز الخدمت سب آفس کے دورے کے دوران راشد قریشی کے حوالے کیا ، سرفراز شیخ اور فراست خان بھی موجود تھے، اس موقع پر راشد قریشی نے رانا وجا ہت علی کو آرفن کیئر پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اورر چیئر یٹی آسٹریلیا انٹر نیشنل کے تعاون سے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ راشد قریشی نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں 6ہزار بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے اور10 ہزار بچوں کی کفالت کے ہدف کے حصول کی کوششیں جاری ہیں ،رانا وجاہت علی نے الخدمت کی کاوشوں کو سراہا ۔انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ یتیموں کی کفالت قرب الٰہی کے حصول کا ذریعہ ہے ،الخدمت یتیموں کی کفالت کے منصوبے پر کامیابی کے ساتھ کام کر رہی ہے جس کی ہم دل کے ساتھ قدر کرتے ہیں ،الخدمت کے اس منفرد منصوبے میں ہم اس کے ساتھ ہیں اور اس سلسلے میں چیئر یٹی آسٹریلیا کی جانب سے اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...