Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے خواتین کوبااختیاربنائے بغیر ترقی ممکن نہیں،عبدالشکور

خواتین کوبااختیاربنائے بغیر ترقی ممکن نہیں،عبدالشکور

alkhidmat foundationکراچی الخدمت فاو نڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنا ئے بغیر کسی شعبے میں ترقی ممکن نہیں ،اس ضرورت کے پیش نظر الخدمت انسانی خدمت کے تمام شعبوں میں خواتین کو شریک کیے ہو ئے ہے ،یہ بات انہوں نے الخدمت فاو ¿نڈیشن کے زیر اہتمام الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کیلئے مو ثر موثر پروگرام مینجمنٹ کے عنوان سے منعقدہ ” دو روزہ ورکشاپ کے آخری روز اپنے خطاب میں کہی، جس میں پراجیکٹ مینجمنٹ پر خصوصی لیکچرز دیے گئے۔ورکشاپ کا مقصد الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کی ذمہ داران کی تربیت اور استعداد کار میں اضافہ کرنا تھا۔محمد عبد الشکور نے کہا کہ کسی بھی ذمہ داری کی انجام دہی کیلئے اصول وضوابط اختیار کیے جائیں تو کام میں نکھار پیدا ہوتا ہے ،خدمت کے شعبے میں افراد کی تربیت بھی لازمی امر ہے تا کہ خدمت کے کاموں میں بہتری پیدا ہو سکے ،انہوں نے کہا کہ موثرپروگرام مینجمنٹ سے متعلق آگہی نہایت ضروری ہے اور اس کے نتیجے میں تربیت حاصل کر نے والے افراد پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں نبھا سکیں گے ۔ورکشاپ میںہیومن ریسورس مینجمنٹ کے جنرل منیجر آصف وسیم،جنرل منیجر پروگرامزصفیان احمد خان، الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ لاہورکی صدرصائمہ شبیر، جنرل سیکریٹری صبا ثاقب اوردیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکا میں اسنادتقسیم کی گئیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...