Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے بہارکالونی میں الخدمت خواتین کمیونٹی سینٹرقائم کردیاگیا

بہارکالونی میں الخدمت خواتین کمیونٹی سینٹرقائم کردیاگیا

15-11-2016-gکراچی الخدمت خواتین کی بہبود کے لیے بستی بستی جا کر کام کرر ہی ہے،بہارکالونی میں الخدمت خواتین کمیونٹی سینٹر کا قیام یہاں بسنے والی خواتین کے لیے الخدمت کا تحفہ ہے جہاں بچیوں اور خواتین کی دینی تعمیر و تربیت کے لیے مدرسہ اور ہنر مندی کے لیے انڈسٹریل ہوم بنایا گیا ہے جس میں خواتین کو سلائی سمیت مختلف کورسزز کروائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ناظمہ ضلع جنوبی ذکیہ اقبال نے الخدمت خواتین کمیونٹی سینٹر کے افتتاح کے موقع پر خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ الخدمت خواتین کی دینی تعمیر و تربیت کے ساتھ انہیں چھوٹے ہنر سیکھانے میں مصروف ہے اور یہ سینٹر بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،ان کا کہنا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی اقامت دین سے عبارت ہے اور انہی اصولوں پر انہوں نے اسلامی فلاحی ریاست مدینہ کا قیام عمل میں لایا تھا ہمیں بھی انہی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے معاشرے کی نسل نو کی تربیت کرنی چاہیے جماعت اسلامی پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد میں مصروف ہے،نگہت مشتاق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی زندگی کے ہر شعبے میں اسلامی نظام کو نافذ کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے مدرسہ اور انڈسٹریل ہوم میں خواتین عملی زندگی میں اسلام نافذ کرنے کی تربیت بھی دی جائے گی، اور خواتین کے دیگر مسائل کو حل کرنے میں بھی کمیونٹی سینٹر ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا،اس موقع پر ثاقبہ جمال، ذکیہ اقبال فریدہ جمیل نگہت مشتاق اور دیگر نے بھی موجود تھیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...