Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں الخدمت تھر میں پانی کے مسائل حل کرنیکی جدوجہد کررہی ہے، نعمت...

الخدمت تھر میں پانی کے مسائل حل کرنیکی جدوجہد کررہی ہے، نعمت اللہ خان

pml-f-candidate-retires-in-support-of-naimatullah-1367980403-6530سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ پانی تھر کی بنیادی ضرورت ہے اور الخدمت فاو¿نڈیشن یہاں پانی کے مسائل حل کرنے کی جدو جہد کر رہی ہے جبکہ اس کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ یہ بات انہوں نے تھر میں الخدمت کے تحت کنویں کے آغاز اور ہینڈ پمپ کا افتتاح کے موقع پر شرکاسے اپنے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اعجازاللہ خان‘ میر محمد بلیدی‘ سبحان اللہ سمیجو‘ راشد قریشی و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ نعمت اللہ خان نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن نے تھر میں یہاں کے عوام کے لیے بھرپور کام کیے ہیں۔ یہاں پر کیے گئے کاموں کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں‘ ہیں بلکہ حقیقی فلاحی مقاصد ہیں۔ ہم لوگوں کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں تاکہ یہاں کے لوگ خوش حالی کی زندگی بسر کریں‘ انہوں نے قحط سالی سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ تھر کے عوام کی خدمت حکومت کی اوّلین ذمہ داری ہے مگر حکومت اپنی اس ذمہ داری سے غافل ہے ،اور سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے بعد یہاں کے مسائل پس پشت ڈال دیے گئے جو اہالیان تھر سے زیادتی ہے۔ نعمت اللہ خان نے کہا کہ یہاں الخدمت فاﺅنڈیشن نے پانی کے 1,500 منصوبے بنائے ہیں جو کام کررہے ہیں‘ یہاں مزید منصوبے بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت کا تعاون حاصل نہیں مگر مخیر افراد کے تعاون کے ساتھ اپنے وسائل کے مطابق کام کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...

غصے میں عقل جاتی رہتی ہے

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جنگل کا حکمران چیتا، غصے میں آگیا، اُس نے تہیہ کر لیا کہ وہ اپنے مخالفوں...