Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خداداد کالونی ،گودام کی بالائی منزل پر آتشزدگی

خداداد کالونی میں گودام کی بالائی منزل میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی گاڑیاں روانہ، ریسکیو ذرائع...

نکاسی کی 936 میں سے781شکایات کا ازالہ کردیا،واٹربورڈ

واٹربورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں سے موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی 700سے زائد شکایات کا ازالہ...

ریسٹورنٹس میں ان ڈورڈائننگ پر پابندی عائد

ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد، کمشنر کراچی نے ریسٹورنٹس کے حوالے سے تمام ڈپٹی...

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری، کنٹونمنٹ بورڈ نے سی ویو پر تین کلو میٹر...

الخدمت کا کراچی میں ڈائیگنو سٹک سینٹر زکے مزید 10نئے کلیکشن پوائنٹس کھولنے کا اعلان

 Alkhidmatالخدمت فاو¿نڈیشن نے ڈ ائیگنو سٹک سینٹر زکے مزید 10نئے کلیکشن پوائنٹس کھو لنے کا اعلان کر دیا ،کلیکشن پوائنٹس کراچی کے مختلف علاقوں میں کھو لے جائیں گے جبکہ ایک ریڈیا لوجی یونٹ بھی قائم کیا جائے گا جس سے لوگوں کو ٹیسٹ کی جدید سہو لتیں میسر آئیں گی ۔یہ اعلان گزشتہ روز الخدمت فاونڈیشن کے ذمہ داران کے ماہانہ جائزہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے کی ، عبد الرشید بیگ ،اعجاز اللہ خان انجینئر صا بر احمد ،قمر خان، راشد قریشی و دیگر شریک تھے ۔اجلا س میں گلشن معمار میں الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال اور تھر میں مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر اسپتال پر جاری تعمیراتی کاموں ،صاف پانی کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا ،اجلاس سے خطاب میں نعمت اللہ خان نے کہا کہ ملک بھر میں صحت کی جدید دسہولتیں پہنچانا چاہتے ہیں ۔ملک میں صحت کی سہو لتوں کی کمی ہے الخدمت فاو¿نڈیشن سماجی خدمات کے دیگر شعبوں کے ساتھ صحت کے شعبے میں بھی خدمات انجام دے رہی ہے تاکہ لو گوں کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہو لتیں میسر آسکیں اور صحت مند معاشر ہ قائم ہو سکے ،انہوں نے کہا کہ گلشن معمار میں الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال اور تھر میں مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر اسپتال ہماری خدمات کی مثالیں ہیں ،ہمارے اس نیک مشن میں اہل خیر افراد بھی ہمارا ساتھ دے سکتے ہیں ،انہوں نے تھر اور گلشن معمار میں اسپتالو ں پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہا رکیا اورذمہ داران کے جذبے کی تعریف کی ۔

Open chat