سڑکوں کی بندش کے خلاف پاسبان کی آئینی درخواست کی سماعت کے موقع پر ایس پی ٹریفک پولیس ایسٹ نے حلفیہ بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کے میچوں کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کی طرف صرف ایک سڑک کے علاوہ باقی تمام راستے عوام کے لئے کھلے رہیں گے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حلفیہ نامہ منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔