Saturday, October 31, 2020
Home Uncategorized شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کلفٹن شاہین کی کامیابی...

شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کلفٹن شاہین کی کامیابی

Haroon Shaheddرحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تعاون سے شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی ہارون شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کلفٹن شاہین نے باآسانی محمدی اسپورٹس ملیر کو 5-1سے زیر کردیا کھیل کے ابتداءہی سے کلفٹن شاہین مکمل طور پر محمدی پر چھائی رہی اور یکے بعد دیگرے محمدی اسپورٹس کے گول پوسٹ پر حملے کرتی رہی جس کے نتیجے میں ان کے کھلاڑی زبیر خان نے 2جبکہ عمیر خان ،فرحان شاہ اور احسان اللہ نے ایک ایک گول کئے جبکہ محمدی اسپورٹس ملیر کی جانب سے عبدالرحمن ہی خسارے میں کمی کرسکے ،ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں بلوچ یونین نے سخت مقابلے کے بعد ملیر اسٹوڈنٹس کو پنالٹی ککس پر 3-1سے شکست دیدی ،بلوچ یونین کی جانب سے پنالٹی ککس پر عامر ،سہیل اور عمیر نے درست نشانہ بازی کی جبکہ ملیر اسٹوڈنٹس کے ازان ہی گول کرنے میں کامیاب رہے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض عمیر بلوچ ،سلیم شاہ،محمد سعید اور پرویز نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...