بدھ, دسمبر 7, 2022
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیاللہ اکبر تحریک نے سر جانی ٹاؤن میں میڈیکل سینٹر کا آغاز...

اللہ اکبر تحریک نے سر جانی ٹاؤن میں میڈیکل سینٹر کا آغاز کر دیا

کراچی اللہ اکبر تحریک کراچی کے زیراہتمام سرجانی ٹاؤن میں میڈیکل سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔افتتاح اللہ اکبرتحریک پاکستان کے صدر سیف اللہ خالداور مرکزی رہنماؤں نے کیا ۔اس موقع پر کراچی کے ذمہ داران اور معززین علاقہ موجود تھے ۔افتتاح کے موقع پر سیف اللہ خالد نے کہا کہ اللہ اکبر تحریک لوگوں کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کررہی ہے ۔صحت کے شعبہ میں مثالی کام ہماری پہچان ہے۔ کلینک کے قیام سے علاقہ مکینوں کو معیاری اور رعایتی سہولتیں میسرآئیں گی ۔علاقہ مکینوں نے اللہ اکبر تحریک کی خدمات کی تعریف کی اور ان کی خدمات کو قابل قدر قراردیا ۔ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے مرکزی رہنماؤں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل سینٹر 4بیڈپر مشتمل ہے۔علاقہ مکین یہاں 50روپے کی پرچی سے OPD،الٹرا ساؤنڈ،بلڈٹیسٹ سمیت دیگر سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔ ہمارا مشن انسانیت کی خدمت کرنا اور ترقی کے لیے معاشرے میں موجود تمام وسائل کے استعمال کو یقینی بنانا ہے۔شہر قائد میں بے روزگار سفید پوش افراد جو ڈاکٹروں کی فیس ادا نہیں کرسکتے صحت کی سہولیات ان تک پہچاناضروری ہے ۔ اللہ اکبر تحریک اپنے ہم وطنوں کی خدمت میں پیش رہتی ہے ۔ ہمارا مقصد ہی خدمت انسانیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code