Sunday, November 1, 2020
Home Trending پولیس کی موجودگی میں دہلی کلاتھ ہاﺅس کی 18 دکانوں کو...

پولیس کی موجودگی میں دہلی کلاتھ ہاﺅس کی 18 دکانوں کو لوٹ لیا گیا

 Allahwalamarketexpressآرام باغ تھانے کی حدود ایم اے جناح روڈ جامع کلاتھ مارکیٹ سے متصل دہلی کلاتھ مارکیٹ میں ہفتے کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان داخل ہوئے اور 18 دکانوں کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا قیمتی کپڑا اور نقدی لوٹ کر ملزمان فرار ہوگئے۔ آرام باغ تھانے کی حدود ایم اے جناح روڈ جامع کلاتھ مارکیٹ سے متصل دہلی کلاتھ مارکیٹ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان داخل ہوئے اور 18 دکانوں کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا قیمتی کپڑا اور نقدی لوٹ کر ملزمان فرار ہوگئے۔
ملزمان نے مارکیٹ کے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان کے فرار ہونے کے بعد چوکیدار نے ایک دکاندار کو واردات کی اطلاع دی جس پر وقفے وقفے سے دہلی کپڑا مارکیٹ کے تمام دکاندار موقع پر پہنچ گئے، مارکیٹ ایسوسی ایشن نے تمام دکانداروں سے مشورے کے بعد ایم اے جناح روڈ خالق دینا ہال کے سامنے احتجاج شروع کر دیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ واردات میں پولیس ملوث ہے، جمعرات کی شب سے ایم اے جناح روڈ پر پیپلز پارٹی کے جلسے کی وجہ سے پولیس تعینات تھی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ آرام باغ تھانے کی ایک پولیس موبائل عین خالق دینا ہال کے سامنے پوری رات کھڑی رہی پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ ملزمان پولیس قریب واقع مارکیٹ کی18دکانوں کے تالے توڑ کر سامان لے گئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ آرام باغ کے برنس روڈ کی دکانوں میں بھی ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ پولیس صرف مبینہ طور پر رشوت خوری اور مفت کا کھانا جمع کرنے میں لگی رہتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...