بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیاللہ اکبرتحریک نے سستے سبزی بازاراور فری میڈیکل کیمپ کا دائرہ...

اللہ اکبرتحریک نے سستے سبزی بازاراور فری میڈیکل کیمپ کا دائرہ وسیع کردیا

کراچی اللہ اکبرتحریک کراچی نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے سستے سبزی بازار اور فری میڈیکل کیمپ کا دائرہ وسیع کردیا۔ گزشتہ روز لیاقت آباد، کیماڑی، نیوکراچی ،ملیر،گلشن اقبال اور صدر ٹاؤن میں سستے سبزی بازاراور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا،میڈیکل کیمپس میں سینکڑوں مریضوں کا طبعی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔سستے سبزی بازاروں میں شہریوں کو سبزیاں منڈی کی قیمت پر فروخت کی گئیں اور ۔ اللہ اکبر تحریک کے اس اقدام پر مہنگائی کے ستائے شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔ اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مہنگائی نے غریب طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔اشیائے خوردنوش کی قیمتیں آسمانوں سےباتیں کرنے لگی ہیں ۔دہاڑی دار طبقہ فاقوں پر مجبور ہوچکا ہے ۔ہمارے حکمران پاکستان کو بحرانوں سےنکالنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے ۔ ان کی نااہلی کی وجہ سےپاکستان دن بدن نئے بحرانوں کا شکار ہوتا جا رہا ہے ۔پانی ، گیس ، بجلی کے بعد سبزی بھی عام شہری کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے۔حکمران عوام میں نکلیں تو ان کو عوام کے مسائل کا اندازہ ہو لیکن حکمران اپنا اقتدار بچانے کی فکر میں ہے ۔ان کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ اکبر تحریک عوامی جماعت ہے ۔ ہم عوام کے مسائل سے بخوبی واقف اور ان کو حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ۔اللہ اکبرتحریک کا منشور ہی خدمت انسانیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code