Wednesday, October 21, 2020
Home Trending طاہرالقادری کے ساتھ کالعدم تنظیم کے دہشت گردہیں ۔ اورنگزیب فاروقی

طاہرالقادری کے ساتھ کالعدم تنظیم کے دہشت گردہیں ۔ اورنگزیب فاروقی

aurangzaib-farooqiکراچی       پوری قوم ان دہشت گردوں کے خلاف متحدہوچکی ان کے خلاف ایکشن ناگزیرہوچکاہےتحریک انصاف ،عوامی تحریک ،مجلس وحدت (کالعدم سپاہ محمد)ریاست سے بغاوت کرچکے ان کی سرگرمیاں بندکی جائیں ہم نے بتادیاتھاکہ طاہرالقادری کے ساتھ عسکری گروہ کالعدم سپاہ محمدکے دہشت گردہیں جوایرانی تربیت یافتہ ہیں ان خیالات کا اظہار اہل سنت و الجماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعا ت ،مولانا اورنگزیب فاروقی نے مرکز اہل سنت میں سنی طلباءاتحادکے وفدسے ملاقات کے دوران کیا ہے انہوں نے کہاکہعمران اور قادری کی وجہ سے آئین پر یقین رکھنے والا ہر شخص شرمندہ ہے لال مسجد اور شمالی وزیرستان میں حکومتی رٹ قائم کرنے کے نام پر نہتے اور بے گناہ بچے بچیوں کو خون میں نہلا دیا گیا لیکن اسلام آباد میں حکومت کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو پلکوں پر بٹھایا جارہا ہے جس سے ہر محب وطن شہری کی دل آزاری ہوئی ہے صوفی محمد کو انتہاپسند کہنے والے اب کیوںخاموش ہیںاس ناانصافی کے خلاف علماءاہل سنت قوم کی رہنمائی کریں غیرملکی ایجنڈا رکھنے والوں کی سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ عمران اور قادری کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیزیاں جاری ہیں پاکستان تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے فیصلہ کن گھڑیاں آچکی ہیں کسی جتھے کی بات تسلیم کی تو پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہو سکے گی کینیڈین شہری ملک میں افراتفری کا ذمہ دار ہے غیر ملکی ایجنڈا کسی صورت پورا ہونے نہیں دیں گے ملک میں لگے سرکس کے کسی تماشے کا حصہ نہیں ہیں پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگاکر پولیس کے اعلی افسران سمیت سپاہیوں کے سر پھاڑدیے جائیں اور ان پر حملہ کیے جائیں جوکہ کھلی منافقت ہے اور ملکی سلامتی اداروں کو ایسے عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دیناچاہیے جبکہ حملے اور جلاﺅگھیراﺅکا طریقہ سانحہ پنڈی سے مماثلت رکھتا ہے جس پر اہل سنت والجماعت کو گہری تشویش ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ ایرانی تربیت یافتہ دہشتگرد مظاہرین کی آڑ میں وفاقی دارالحکومت میں کوئی بڑی کاروائی کرڈالیں ۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں بڑی تعداد میں تربیت یافتہ عسکری دہشتگردوں کی موجودگی کی نشاندہی کرچکے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...