Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

این اے 246: امیدواروں کے ایک دوسرے پر بے ضابطگیوں کے الزامات

voting21کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات ہیں جب کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر رینجرز کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کا اختیار حاصل ہے۔ رینجرز اہلکاروں نے دہلی اسکول کے پریزائیڈنگ افسر ماجد علی اور ریحان نامی شخص حراست میں لیا، دونوں کا موقف جاننے کے بعد رینجرز نے ماجد علی کو 3 جب کہ ریحان کو 6 ماہ قید اور 5،5 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ اس کے علاوہ شریف آباد اور غریب آباد سے بھی 2 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کو سزائیں سنائی گئیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف ، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور پاسبان کے امیدواروں نے انتخابی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل نے چیف الیکشن کمشنر کو بھجوائے گئے خط میں کہا ہے کہ 200 پولنگ اسٹیشنزپرغیرقانونی اقدامات اوربےضابطگیاں ہوئیں، رینجرز اہلکاروں کےشناختی کارڈ چیک کرنے سےغیرضروری تاخیرہورہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ووٹنگ سے متعلق 35 شکایات درج کرائی ہیں، جس کا ووٹ نہیں اس کو پولنگ اسٹیشنز کے باہر کھڑا کیا گیا۔

Open chat