Thursday, October 22, 2020
Home کھیل پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں 452 رنزپرآل آئوٹ

پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں 452 رنزپرآل آئوٹ

younus-misbahکراچی، ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 452 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔یونس خان نے سنچری اسکور کرتے ہوئے ایک سو ستائس رنز بنائے، کپتان مصباح نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے،وہ آج چھیانوے رنز بناکر آوٹ ہوئے، سرفراز احمد اور اسد شفیق نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں، ویسٹ انڈیز کے شینن گبریل نے پانچ اور جیسن ہولڈر نے تین وکٹیں لیں۔ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے آغاز پر پاکستان نے چاروکٹوں کے نقصان پر304 رنز اسکورپراننگز کا آغازکیا ۔ کپتان مصباح الحق نروس نائینٹیز کا شکار ہوگئے اور 96 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے جبکہ نائٹ واچ مین یاسر شاہ بھی زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور 23رنز بناکر ہولڈر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے اور 452کے اسکور پر پاکستان کی پوری ٹیم آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئی۔ابوظہبی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کرمصباح الحق نے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ جس کے بعد اظہرعلی اورسمیع اسلم ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ اوپنر اظہرعلی صفر اورسمیع اسلم چھ رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔ نوجوان بلے باز اسد شفیق اور یونس خان نے تیسری وکٹ کی شراکت میں87 رنز کا اضافہ کیا۔ اسد شفیق اڑسٹھ رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اننگ کے دوران کیریئرکے 3 ہزار رنز بھی مکمل کیئے، جبکہ یونس خان اور مصباح الحق نے چوتھی وکٹ پر 175 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...

جناح اسپتال کے سابق پروفیسر کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے

جناح اسپتال کراچی کے سابق پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر سید وقار احمد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔جناح اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر...