تھانہ سمن آباد کی حدود النور سوسائٹی بلاک 19 میں ڈکیتی کی واردات، صبح سویرے نیوز ون ٹی وی کے نیوز پروڈیوسر اور پی ایف یو جے دستور کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل شعیب احمد سے دو مسلح ڈاکوؤں نقدی لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔ علاقے میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں میں اب تک درجنوں افراد لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فونز سے محروم ہوچکے ہیں۔ صبح کے اوقات میں النور سوسائٹی میں پولیس پیٹرولنگ نہ ہونے کی وجہ سے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔