Wednesday, December 2, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ایم کیو ایم کے سینیٹر عتیق شیخ بھی کورونا میں مبتلا

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر عتیق شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا، سینیٹر عتیق شیخ نے چند روز قابل نجی اسپتال میں طبی...

رینجرز کارروائیوں میں 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

سندھ رینجرز کی گلشن اقبال اور شاہ فیصل کالونی میں کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان محمد اختر ،سدھیر احمد...

سندھ میں فنڈجاتا ہے لگتا نظر نہیں آتا، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار،جھیلوں اور شاہراہوں کے اطراف درخت لگانے کا حکم، اس موقع پرچیف جسٹس نے سخت ریمارکس...

جعلی نوٹ چلاتے خاتون گرفتار،نقلی 2 ہزار روپے برآمد

کورنگی کراسنگ کے قریب مارکیٹ میں جعلی نوٹ چلاتے ہوئے خاتون گرفتار، ہزار ہزار کے دو نقلی نوٹ بھی برآمد، پولیس کے مطابق ابراہیم...

مطلوب ملزمان کو لایا گیا پھر یہ تاثر دیا گیا کہ یہ افراد نائن زیرو سے پکڑے گئے، الطاف حسین

Altaf-Hussain320x180کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے وزیراعظم نواز شریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور کراچی آپریشن کے کپتان قائم علی شاہ کی آشیرباد سے متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق رات گئے نائن زیرو پر ایم کیو ایم کے کارکنوں سے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو تباہ کرنے کا عمل 11 مارچ سے شروع کر دیا گیا تھا جب وزیراعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور آپریشن کے کپتان وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی آشیرباد سے رینجرز نے نائن زیرو پرچھاپا مارا اور مطلوب و مفرور ملزمان کو پکڑ کر متحدہ کے مرکز لایا گیا پھر میڈیا پر تاثر دیا گیا کہ یہ افراد نائن زیرو سے پکڑے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا آج تک کسی جماعت کے قائد کے گھر پر چھاپا مارا گیا؟ ماڈل ٹاؤن واقعے میں ملوث گلوبٹ (ن) لیگ کا نامی گرامی بدمعاش تھا اس کی گرفتاری کے لئے نواز شریف کے گھر پر چھاپہ کیوں نہیں مارا گیا؟، عمران خان پولیس اہلکاروں کے سامنے اپنے لوگوں کوچھڑا کر لے گئے تھے کیا عمران خان کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی؟ الطاف حسین نے کہا کہ عمران خان نے آڈیو ٹیپ سامنے آنے کے بعد مجھے گالیاں دیں، بتایا جائے کہ میں نےان کا کا کیا بگاڑا ہے، عمران خان مجھ پر تنقید کریں لیکن بغیرشواہد الزامات نہ لگائے جائیں، میں تو معاف کردوں گا لیکن پوری دنیا کی گارنٹی نہیں لےسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مارا جا رہا ہے اور نسل کشی کی جارہی ہے، جو قوتیں ایم کیوایم کوختم کرناچاہتی ہیں ان کاخواب قیامت تک پورانہیں ہوگا۔

Open chat